Bait Bazi

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سِرا ملتا نہیں​
 
دُکھ درد سے صدیوں کا تعلق ہے ہمارا
آنکھوں کی اداسی ہمیں ورثے میں ملی ہے​
 
اُس کو مُدّت سے کوئی قیس نہیں ملتا تھا
میری دہلیز پہ صحرا کو ضرورت لائی​
 
اِس نئے لہجے سے دل ڈوبنےلگتا ہے مرا
تُم پُکارو مجھے آواز پرانی دے کر
 
پرندے لوٹ آتے ہیں مگر یہ آدمی عابیؔ
ذرا سے پر نکلتے ہی ٹھکانے چھوڑ دیتے ہیں
 
کہنے کو میرا اُس سے کوئی واسطہ نہیں
امجد مگر وہ شخص مجھے بھولتا نہیں​
 
ہُوا نہ کوئی بھی پُرسان حال، زندوں کا
مَرے ہُوؤں کے کئی نوحہ گر نکل آئے​
 

Wo samundar hae to phir rooh ko shadaab kare
tishnagi kiun mujhey deta hae sarabon ki tarah
 

زندگی ایسے بھی حالات بنا دیتی ہے
لوگ سانسوں کا کفن اوڑھ کے مر جاتے ہیں
کیا جنوں خیز مسافت تھی ترے کوچے کی
اور اب یوں ہے کہ خاموش گُزر جاتے ہیں​
 
ہر کوئی چاہتا ہے اِخلاص سراسر
ہر ایک کو درکار ہے یکطرفہ مُخلصی​
 
ایک ہی شخص دھڑکتا ہے مِری آنکھوں میں
ایک ہی خواب مِرے دِل کو نَظر آتا ہے
مَیں ترے خواب کی دہلیز پہ آ بیٹھا ہوں
تُو کسی اور کو آواز دِیے جاتا ہے​
 
Raasta soctey rehney se kidher banta hae
sar mein soda ho to deewar mein dar banta hae
 
Hijr beeta to khad-o-khaal salamat the magar
rang chehrey ka gaya, hont gulabi na rahey
 
شب کی دہلیز پہ مرتے ہوئے سورج کی قسم
یہ اندھیرے ہی نیا عزم سحر رکھتے ہیں​
 
ہم نے مانا کہ ہم اوروں سے الگ تھے لیکن
زرد اتنے تو نہیں تھے کہ گرائے جاتے​
 
Back
Top